بالی وڈ میں کامیابی کی جنگ تنہا لڑ رہا ہوں، کارتک آریان کا انکشاف

سپر ہٹ فلم بھول بھلیاں 3 کی کامیابی کے باوجود انڈسٹری سے کوئی سپورٹ نہیں ملے گی، اداکار


ویب ڈیسک December 11, 2024

بھارتی فلم انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے اسٹار کارتک آریان نے حالیہ انٹرویو میں اپنے فلمی سفر کے حوالے سے حیران کن انکشافات کیے۔ کارتک کا کہنا ہے کہ وہ انڈسٹری میں تنہا جنگ لڑ رہے ہیں، اور سپر ہٹ فلم بھول بھلیاں 3 کی کامیابی کے باوجود انہیں انڈسٹری سے کوئی سپورٹ نہیں ملے گی۔

کارتک آریان نے کہا: "میں ایک تنہا جنگجو ہوں۔ یہ گھر، جو آپ دیکھ رہے ہیں، میں نے اپنی محنت کی کمائی سے خریدا ہے۔ یہاں تک پہنچنے کے لیے سخت محنت کی ہے اور یہ سفر ابھی ختم نہیں ہوا۔"

انہوں نے مزید کہا کہ انڈسٹری میں کچھ لوگ ان کی ناکامی کا انتظار کر رہے ہیں، وہ صرف اپنے سامعین کو مطمئن کرنا چاہتے ہیں، کیونکہ ان کے خیال میں صرف ان کے مداح ہی ہیں جو حقیقی طور پر ان کی حمایت کرتے ہیں۔

کارتک نے اپنی کامیاب فلم چندو چیمپئن کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ سال ان کے لیے یادگار رہا، لیکن فلم انڈسٹری میں آگے بڑھنے کے لیے انہیں مزید جدوجہد کرنی ہوگی۔


 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں