کراچی کی جیلوں میں قیدیوں کی تعداد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

سندھ بھر کی جیلوں میں قیدیوں کی مجموعی تعداد 24 ہزار تک پہنچ گئی، جیلوں میں گنجائش سے زائد قیدی ہیں، رپورٹ


اسٹاف رپورٹر December 11, 2024

کراچی:

شہر کی جیلوں میں قیدیوں کی تعداد 7 ہزار اور صوبےبھر میں 24 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ 

 جیل حکام کی رپورٹ کے مطابق سینٹرل جیل میں  قیدیوں کی تعداد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی،  ڈسٹرکٹ جیل ملیر میں اس وقت تقریباً 6 ہزار قیدی موجود ہیں۔ 

 رپورٹ کے مطابق سینٹرل جیل میں 2 ہزار 400 اور ملیر جیل میں 2 ہزار  200 قیدیوں کی گنجائش ہے ، اسی طرح سندھ بھر کی جیلوں میں قیدیوں کی مجموعی تعداد 24 ہزار تک پہنچ گئی۔ 

اس وقت 19 ہزار قیدیوں کے کیسز زیر سماعت ہیں جبکہ صرف ساڑھے 4 ہزار قیدری سزا یافتہ ہیں ، 24 ہزار قیدیوں میں سے 80 فیصد انڈر ٹرائل قیدی ہیں۔

 غیر ملکی قیدیوں کی بھی سب سے زیادہ تعداد 325 تک جا پہنچی ، غیر ملکی قیدیوں کی سب سے زیادہ تعداد ڈسٹرکٹ جیل ملیر میں ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں