عالمی ٹیم اسکواش چمپیئن شپ، پاکستان کا سفر پری کوارٹر فائنل میں ختم

گروپ میچوں میں ناقابل شکست رہنے والی پاکستانی ٹیم کو پری کوارٹرفائنل میں جرمنی سے شکست ہوئی


ویب ڈیسک December 11, 2024
قومی اسکواش ٹیم گروپ میچوں میں ناقابل شکست رہی—فوٹو: فائل

HONG KONG:

عالمی ٹیم اسکواش چیمپئین شپ کے پری کوارٹر فائنل میں پاکستان کی ٹیم جرمنی کے ہاتھوں شکست کے ساتھ ایونٹ سے باہر ہوگئی۔

 ہانگ کانگ میں جاری چیمپئین شپ  کے گروپ ایچ میں مسلسل تین فتوحات پانے کے بعد ناک اؤٹ راؤنڈ میں جگہ بنانے والی پاکستان اسکواش ٹیم اپنے کارکردگی کا تسلسل برقرار نہ رکھ سکی۔

عالمی ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لیے ہونے والے مقابلے میں پاکستان کی ٹیم جرمنی کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہو گئی، پہلے میچ میں محمد عاصم خان کو 3-2 کی خفت اٹھانا پڑی۔

دوسرے میچ میں ناصر اقبال نے 0-3 سے جیت کر مقابلہ 1-1 سے برابر کردیا تھا جبکہ فیصلہ کن تیسرے میچ میں نور زمان 3-1 سے ناکام رہے، اس طرح جرمنی نے پاکستان کو 1-2 سے قابو کر کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

6مرتبہ عالمی ٹیم چیمپین شپ جیتنے والی پاکستان ٹیم نے پری کوارٹرفائنل میں شکست سے قبل اپنے گروپ میچوں میں پیرو، چین اور اٹلی  کو شکست دے کر گروپ چیمپین کی حیثیت سے ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنائی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں