ایف آئی اے نے ایم ڈی کیٹ کا پرچہ آؤٹ کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا

ملزمان کے موبائل سے امیدواروں کو پرچہ بھیجنے کے اسکرین شاٹس بھی ملے ہیں


اسٹاف رپورٹر December 11, 2024

کراچی سمیت سندھ بھر میں ایم ڈی کیٹ کا پرچہ آؤٹ ہونے کے معاملے پر ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم کی جانب سے ایم ڈی کیٹ پرچہ آؤٹ ہونے کے تناظر میں درج مقدمے کے تحت 3 ملزمان شیراز بلال، طارق عزیز سموں اور شان درانی کی گرفتاری عمل میں آئی، ملزمان کے خلاف سائبر کرائم سرکل میں تحقیقات جاری تھیں۔

تحقیقات میں ملزمان رقم کے عوض طالبعلوں کو آؤٹ پرچہ فراہم کرنے میں ملوث ہیں ملزمان کے موبائل سے امیدواروں کو پرچہ بھیجنے کے اسکرین شاٹس بھی ملے ہیں۔

ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان پرچہ آؤٹ کرنے  والےگروہ کے اہم ارکان ہیں اور گروہ 24-2023ء میں ایم ڈی کیٹ کے پرچے آؤٹ کرتا رہا ہے گروہ کے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں