دیپیکا اور رنویر کی بیٹی دعا کے لیے نانی کا محبت بھرا قدم

رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون کی بیٹی کا نام دعا 2024 کے آغاز میں رکھا گیا تھا


ویب ڈیسک December 11, 2024

بالی ووڈ کے معروف اداکار رنویر سنگھ اور اداکارہ دیپیکا پڈوکون کی بیٹی دعا 8 دسمبر کو 3 ماہ کی ہو گئی۔ اس موقع پر رنویر کی والدہ انجو بھاؤنانی نے ایک منفرد قدم اٹھاتے ہوئے اپنے بال عطیہ کر دیے۔

انجو بھاؤنانی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر تصاویر شیئر کیں، جن میں انہیں اپنے عطیہ کیے گئے بالوں کے ساتھ پوز دیتے ہوئے اور اپنا نیا ہیئر اسٹائل دکھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

انہوں نے لکھا: "میری پیاری دعا آج 3 ماہ کی ہو گئی ہے، اور میں اس دن کو محبت اور امید کے پیغام کے ساتھ منا رہی ہوں۔"

انجو نے مزید کہا کہ وہ دعا کے بڑھنے کی خوشی میں اس دن کو نیکی اور مہربانی کی طاقت کے ذریعے یادگار بنانا چاہتی ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ بال عطیہ کرنے کا یہ عمل کسی ضرورت مند شخص کی زندگی میں سکون اور اعتماد کا ذریعہ بنے گا۔

رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون کی بیٹی کا نام دعا 2024 کے آغاز میں رکھا گیا تھا، جس کے بعد یہ جوڑا اپنے مداحوں کے درمیان مزید مقبول ہو گیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں