اسحاق ڈار سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی پیشرفت پر تبادلہ خیال

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا


ویب ڈیسک December 11, 2024

 نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور علاقائی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور دوطرفہ تعاون کو مختلف شعبوں میں بڑھانے اور مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی جبکہ ملاقات میں معیشت، ترقیاتی تعاون، اور علاقائی استحکام کے معاملات شامل بحث تھے یہ ملاقات پاکستان اور برطانیہ کے قریبی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی جانب ایک مثبت قدم ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں