اے این ایف کی کراچی بندرگاہ پر کارروائی، 700 کلوگرام آئس کی بیرون ملک اسمگلنگ کی کوشش ناکام

ملائيشيا کے لیے بک کیے گئے کنٹینر سے برآمد شدہ آئس کیلشیم کاربونیٹ کے ساتھ مکس کر کے اسمگل کی جا رہی تھی

اینٹی نارکوٹکس فورس نے کراچی بندرگاہ کے ساؤتھ ایشیا پاکستان ٹرمینل پر کارروائی کے دوران بیرون ملک اسمگل کی جانے والی 700 کلوگرم میتھ ایمفیٹامائن(آئس) کو تحویل میں لے کر اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق انٹیلی جنس اطلاع پر ساؤتھ ایشیا پاکستان ٹرمینل کراچی پر تاریخی کارروائی کی گئی جس کے دوران بھاری مقدار میں آئس بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام  بنائی گئی کارروائی میں ایک ملزم کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق ملائيشيا کے لیے بک کیے گئے کنٹینر سے 700 کلوگرام میتھ ایمفیٹامائن (آئس) برآمد ہوئی ہے برآمد شدہ آئس کیلشیم کاربونیٹ کے ساتھ مکس کر کے اسمگل کی جا رہی تھی،کنٹینر میں موجود کیلشیم کاربونیٹ کے 854 بیگوں کی تلاشی لی گئی 28کے لگ بھگ بیگوں میں موجود کیلشیم کاربونیٹ میں آئس کی موجودگی کی نشاندہی کی گئی ہے کنٹینر بک کروانے والےکراچی کے رہائشی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

کنٹینر کراچی میں قائم نجی کمپنی کی جانب سے ملائیشیا کے شہر کوالالمپور کے لیے بک کروایا گیا تھا دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے گرفتار ملزم سے تحقیقات کا عمل جاری ہے حالیہ کارروائی منشیات اسمگلنگ کے خلاف اے این ایف کے عزم کی عکاسی کرتا ہے اے این ایف ملکی اور بین الاقوامی سطح پر منشیات اسمگلنگ کے خلاف پرعزم ہے۔

Load Next Story