ثناء جاوید کی بولڈ تصاویر وائرل، سوشل میڈیا پر ہنگامہ
پاکستانی اداکارہ ثناء جاوید اپنے ڈراموں پیارے افضل، خانی، اور اے مشتِ خاک میں اپنی شاندار اداکاری سے لوگوں کے دل جیت چکی ہیں، وہ حالیہ دنوں اپنے نئے لباس کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔
ثناء جاوید نے گزشتہ برس پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک سے اچانک شادی کر کے سب کو حیران کر دیا تھا۔ اس جوڑی کو ابتدا میں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا، تاہم اب دونوں اپنی زندگی کے خوشگوار لمحات سے لطف اندوز ہو رہے ہیں اور دنیا بھر کا سفر کر رہے ہیں۔