اسحاق ڈار سے یو اے ای کے سفیر کی ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون کے مواقع پر تبادلہ خیال

ملاقات میں پاکستانی شہریوں کے ویزا مسائل پر خصوصی گفتگو بھی کی گئی


ویب ڈیسک December 11, 2024

متحدہ عرب امارات کے سفیر نے ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی ملاقات میں مختلف شعبوں میں تعاون کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عُبید ابراہیم الزعابی نے ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی،دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے  امور پر بات کی جبکہ ملاقات میں پاکستانی شہریوں کے ویزا مسائل پر خصوصی گفتگو بھی کی گئی۔

سفیر الزعابی نے ویزا کے عمل کو بہتر بنانے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی جن میں انسانی وسائل میں اضافہ شامل ہے ان اقدامات کا مقصد ویزا کے اجرا میں تاخیر کو کم کرنا اور عمل کو تیز بنانا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں