شام سے بیروت پہنچنے والے پاکستانی کل رات وطن واپس پہنچیں گے

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت شام سے پاکستانیوں کے انخلا کے حوالے سے اہم اجلاس


ویب ڈیسک December 11, 2024
فوٹو فائل

اسلام آباد:

شام سے لبنان کے شہر بیروت پہنچنے والے پاکستانی 12 اور 13 دسمبر کی درمیانی شب چارٹرڈ پرواز کے ذریعے پاکستان پہنچیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت شام سے پاکستانیوں کے انخلا کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔

جس میں شام سے پاکستانیوں کے انخلاء میں پیشرفت پر بریفنگ دی گئی۔

شام سے لبنان کے شہر بیروت پہنچنے والے پاکستانی 12 اور 13 دسمبر کی درمیانی شب چارٹرڈ پرواز کے ذریعے پاکستان پہنچیں گے۔

وزیراعظم نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کو ہوائی اڈے پر شام سے آنے والے پاکستانیوں کے استقبال کی ذمہ داری سونپ دی۔
 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں