پاکستان سمیت متعدد ممالک میں سوشل میڈیا صارفین کو واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹا گرام کے استعمال میں مشکلات کا سامنا پیش آرہا ہے۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارمز کی سروسز میں تعطل آنے کے متعلق ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر صارفین کی جانب سے شکایات پوسٹ کی گئیں۔ تاہم، خرابی کے سبب کے متعلق کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔
صارفین کے مطابق انہیں میٹا کے ذیلی پلیٹ فارم واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹا گرام پر میسجز بھیجنے اور آڈیو اور ویڈیو کالنگ میں مشکلات کا سامنا ہے۔