پاکستان سمیت متعدد ممالک میں واٹس ایپ، فیس بک کی سروس متاثر

صارفین کو واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹا گرام پر میسجز بھیجنے اور آڈیو اور ویڈیو کالنگ میں مشکلات کا سامنا ہے


ویب ڈیسک December 11, 2024

پاکستان سمیت متعدد ممالک میں سوشل میڈیا صارفین کو  واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹا گرام کے استعمال میں مشکلات کا سامنا پیش آرہا ہے۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارمز کی سروسز میں تعطل آنے کے متعلق ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر صارفین کی جانب سے شکایات پوسٹ کی گئیں۔ تاہم، خرابی کے سبب کے متعلق کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔

صارفین کے مطابق انہیں میٹا کے ذیلی پلیٹ فارم واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹا گرام پر میسجز بھیجنے اور آڈیو اور ویڈیو کالنگ میں مشکلات کا سامنا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں