کوئٹہ:
بلوچستان کے دارالحکومت میں جاڑے نے ڈیرے ڈال لیے اور کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی چار تک گر گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے شمالی علاقوں میں شدید سردی کی لہر برقرار ہے اور قلات میں درجہ حرارت منفی 6 جبکہ کوئٹہ میں منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آج رات سے سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے اور یہ سلسلہ اگلے تین روز تک جاری رہے گا۔