مریدکے میں 1500 روپے کے تنازع پر دو بھائی اغوا کے بعد قتل، واردات کس نے کی؟ ناقابل یقین انکشاف

بھائیوں کو اغوا کر کے والدین سے تاوان مانگا گیا اور تشدد کے بعد قتل کردیا گیا

فوٹو فائل

ملتان:

ملتان: مریدکے کے علاقے افضل کوٹ سے دو روز قبل اغوا ہونے والے دو بھائیوں کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوگئیں جنہیں دو سگے بھائی دوستوں نے لالچ میں قتل کیا۔

تفصیلات کے مطابق مریدکے کے علاقے افضل کوٹ سے دو روز قبل 19 اور 20 سالہ نوجوان عبد الرحمان، ابوذر کو اغوا کیا گیا تھا، جس کے بعد دونوں کی لاشیں نہر اپ چناب جوئیانوالہ گاؤں سے برآمد ہوئیں۔

پولیس کے مطابق ملزمان کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کیے۔ پولیس نے شک کی بنیاد پر مقتولین کے دوستوں کو حراست میں لیا۔

دوران تفتیش حراست میں لیے گئے ملزمان نے قتل کا اعتراف کیا اور بتایا کہ اُن کی تین ماہ قبل 1500 روپے کی وجہ سے دونوں بھائیوں سے لڑائی ہوئی تھی۔

پولیس کے مطابق مقتولین اور ملزمان ایک ہی جگہ پر جوتے بنانے کا کام کرتے تھے، جنہوں نے متوفین کے والدین سے 20 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ بھی کیا تھا۔ 

دوران تفتیش ملزمان نے بتایا کہ انہوں نے اغوا کی رات ہی دونوں بھائیوں کو تشدد اور گلی میں رسی کا پھندا ڈال کر قتل کیا تھا اور پھر ورثا کے ساتھ ملکر لاش تلاش کرنے کا ڈرامہ کرتے رہے۔

پولیس کے مطابق تھانہ صدر میں دہرے قتل کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا گیا ہے۔

 

Load Next Story