اسکیٹ بورڈ پر امریکا پار کرنے والا امریکی شہری

نیو یارک کے رہائشی چاڈ کارُوسو نے اسکیٹ بورڈ پر 57 دن 6 گھنٹے اور 56 منٹ سے زیادہ کے عرصے میں 3162 میل کا سفر کیا


ویب ڈیسک December 12, 2024
(تصویر: گینیز ورلڈ ریکارڈز)

امریکامیں ایک آدمی نے اپنی اسکیٹ بورڈ پر 57 دن 6 گھنٹے اور 56 منٹ سے زیادہ کے عرصے میں 3162 میل کا سفر کرتے ہوئے کم وقت میں امریکا پار کرتے ہوئے گینیز ورلڈ ریکارڈ نام کر لیا۔

نیو یارک سے تعلق رکھنے والے چاڈ کارُوسو نے اسکیٹ بورڈ پر اپنے سفر کا آغاز کیلفورنیا کے وینس بیچ سے کیا اور بحرِ اوقیانوس میں موجود ورجینیا بیچ پر تمام کیا۔

اس کوشش نے ان کو مردوں کی کیٹگری میں کم وقت میں اسکیٹ بورڈ پر امریکا پار کرنے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ دلوا دیا۔

گینیز ورلڈ ریکارڈ سے گفتگو کرتے ہوئے چاڈ کا کہنا تھا کہ جب وہ ورجینیا بیچ پر اسکیٹنگ ختم کرنے والے تھے تو ان کے گرد سیکڑوں افراد تھے، پولیس ان گرد موجود تھی اور مقامی اسکیٹرز ان کے ساتھ چل رہے تھے، اس موقع پر وہ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس دوران وہ مسلسل اپنی نوجوانی کے دن یاد کر رہے تھے جب انہوں نے اسکیٹنگ میں آگے جانے کے لیے اسکول چھوڑا اور ان تمام برسوں میں اسکیٹنگ کو ترک کرنے کے متعلق آوازں سے وہ لڑے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں