ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کا ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے سے قبل مستعفی ہونے کا اعلان

کرسٹوفر رے کو ریپبلیکنز کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا، اور انکے خلاف تحقیقات بھی کی گئی تھیں


ویب ڈیسک December 12, 2024

WASHINGTON DC:

ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کرسٹوفر رے نے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے سے قبل ہی استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا۔

فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) کے سربراہ کرسٹوفر رے کا کہنا ہے کہ وہ آئندہ ماہ نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے سے قبل اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیں گے۔

برطانوی خبر رساں ادارے نے امریکی میڈیا کے حوالے سے خبر دی ہے کہ کرسٹوفر رے نے آج ایف بی آئی کے اندرونی اجلاس میں اپنے عہدے سے دستبرداری کا اعلان کیا۔

واضح رہے کہ نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عوامی طور پر اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ وہ کرسٹوفر رے کی جگہ کاش پٹیل کو تعینات کرنا چاہتے ہیں، جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ ٹرمپ کے وفاداروں میں سے ہیں۔

 ٹرمپ کی جانب سے نامزدگی کے بعد کاش پٹیل نے ایف بی آئی کے اختیارات کو محدود کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

کرسٹوفر رے، جنہیں 2017 میں ٹرمپ کی جانب سے 10 سال کی مدت کے لیے نامزد کیا گیا تھا، کو اپنے دور حکومت کے دوران ریپبلیکنز کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا کیونکہ ٹرمپ کے عہدہ چھوڑنے کے بعد ایف بی آئی کی جانب سے ان کے خلاف تحقیقات کی گئی تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں