نیوجرسی کی فضا میں اڑنے والے ڈرونز کا تعلق ایران سے نہیں تھا، پینٹاگون کی وضاحت

رکن کانگریس جیف وان نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ ڈرونز ایران نے اپنے بحری جہاز سے داغے ہیں


ویب ڈیسک December 12, 2024

VIRGINIA:

پینٹاگون نے اس خبر کی تردید کی ہے کہ گزشتہ روز امریکی ریاست نیوجرسی کی فضا میں دیکھے جانے والے ڈرونز کا تعلق ایران سے تھا۔

پینٹاگون کی ترجمان سبرینا سنگھ نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ان ڈرونز کا تعلق کسی دشمن ملک سے نہیں تھا۔

واضح رہے کہ ڈورنز کے حوالے سے امریکی کانگریس کے رکن جیف وان نے امریکی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ نیو جرسی کی فضا میں اڑنے والے ڈرونز کا تعلق ایران سے تھا اور یہ ڈرونز مشرقی ساحل کے قریب تعینات ایرانی بحری جہاز سے داغے گئے تھے۔

پینٹاگون نے جیف وان کے دعوے کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔

جیف وان نے امریکی ٹی وی کو مزید بتایا کہ ایران نے چین کے ساتھ ڈرونز اور مدرشپ ٹیکنالوجی کا معاہدہ کیا تھا تاکہ وہ اس شعبے میں آگے نکل سکے، جیف نے مزید کہا کہ ہمیں یہ ڈرونز گرا دینے چاہیے تھے۔

پینٹاگون کی ترجمان سبرینا سنگھ نے بریفنگ کے دوران ایک صحافی کے ڈرونز کے حوالے سے سوال پر کہا کہ ان دعووں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں