چیمپئنز ٹرافی کے معاملات ادھورے چھوڑ کر جے شاہ کا دورہ آسٹریلیا، سوالات اٹھنے لگے

جے شاہ برسبین پہنچ چکے ہیں


ویب ڈیسک December 12, 2024

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے معاملات میں تعطل جاری ہے اور اسی دوران انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے نئے چیئرمین جے شاہ آسٹریلیا کے دورے پر روانہ ہو گئے ہیں تاہم ان کے اس دورے نے کئی سوالات کو جنم دے دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جے شاہ برسبین پہنچ چکے ہیں، جہاں ان کے ہمراہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے عبوری سیکرٹری دیوجیت سائیکیا بھی موجود ہیں۔ اطلاعات ہیں کہ جے شاہ اولمپکس سے متعلق ایک میٹنگ میں شرکت کریں گے اور بھارت-آسٹریلیا کے تیسرے ٹیسٹ میچ کا بھی مشاہدہ کریں گے۔

جے شاہ کے چیمپئنز ٹرافی کے معاملات ادھورے چھوڑ کر آسٹریلیا جانے پر کئی سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ اس دوران کرکٹ آسٹریلیا کو بھی آئی سی سی کے معاملات میں بی سی سی آئی کا حامی سمجھا جا رہا ہے۔

مزید برآں، بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے فیوژن فارمولے کے تحت چیمپئنز ٹرافی کھیلنے پر رضامندی ظاہر کی ہے، لیکن بی سی سی آئی یہ فارمولا اپنے دیگر ایونٹس پر لاگو کرنے کے حق میں نہیں ہے۔

رپورٹس کے مطابق، بی سی سی آئی نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ایونٹس میں پاکستان کے گروپ میچز نیوٹرل وینیو پر کھیلے جائیں گے۔ تاہم، بی سی سی آئی نے واضح کر دیا ہے کہ اگر پاکستان سیمی فائنل یا فائنل کے لیے کوالیفائی کرتا ہے، تو اسے بھارت میں ہی کھیلنا ہوگا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں