انگین التان نے اپنی عالمی مقبولیت کا سہرا پاکستانی مداحوں کے سر باندھ دیا

پاکستانی ناظرین میں ارتغرل کے کردار کے لیے خاص محبت دیکھی گئی، انگین التان


ویب ڈیسک December 12, 2024

ترکی کے مشہور ڈرامے ارتغرل غازی اسٹار انگین التان کا کہنا ہے کہ پاکستانی ناظرین کی وجہ سے انہیں دنیا بھر میں شہرت حاصل ہوئی۔

ترک اداکار انگین التان دوزیاتان جو کہ مشہور ڈرامہ سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں ارطغرل کے کردار کیلئے دنیا بھر میں مشہور ہیں، ان دنوں کینیڈا کے دورے پر ہیں۔ اس دوران وہ مختلف مقامات پر مداحوں سے ملاقات کر رہے ہیں اور ’ریڈ سی فلم فیسٹیول‘ میں بھی شرکت کر چکے ہیں۔

 ایک گفتگو کے دوران انگین التان نے اپنی عالمی مقبولیت میں پاکستانی مداحوں کے کردار کو سراہا اور اپنی عالمی شہرت کا سہرا پاکستانی مداحوں کے سر باندھ دیا۔

ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کی تاریخی کرداروں، خاص طور پر ارطغرل جیسے کرداروں سے محبت نے ان کی شہرت کو ترکی سے باہر پھیلانے میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ناظرین میں اس کردار کے لیے خاص محبت دیکھی گئی ہے، جو دیگر ممالک کے مداحوں سے مختلف ہے۔

انگین التان نے مزید کہا کہ ارطغرل کا کردار کرنے کے بعد انہیں ایک منفرد شہرت ملی اور یہ ڈرامہ ان کے لیے بہت خاص ہے کیونکہ اس نے انہیں دنیا بھر میں مقبول بنایا۔

یاد رہے کہ انسٹاگرام پر انگین التان کے 5.2 ملین سے زائد فالوورز ہیں، جن میں پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش کے مداح بھی شامل ہیں۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں