شام میں بشار الاسد کے والد کے مقبرے کو آگ لگا دی گئی

مختلف علاقوں میں بشار الاسد اور ان کے والد کے پوسٹرز اورمجسمے ہٹائے جا رہے ہیں


ویب ڈیسک December 12, 2024

شام میں مسلح افراد نے معزول صدر بشار الاسد کے والد حافظ الاسد کے مقبرے کو آگ لگا دی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق  مسلح افراد نے شام کے سابق صدر اور بشار الاسد کے والد حافظ الاسد کے آبائی علاقے قرداحہ میں واقع اُن کے مقبرے کو نذر آتش کر دیا۔ آگ لگانے والے افراد نے نعرے بھی لگائے۔

 باغیوں کی جانب سے ملک کا کنٹرول حاصل کرنے کے بعد سے شام بھر میں معزول شامی صدر اور اُن کے والد کے پوسٹرز اور مجسمے ہٹائے جا رہے ہیں۔ سابق صدر کے حامیوں کو خدشہ ہے کہ انھیں انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ رواں ماہ مسلح گروہ ہیئت تحریر الشام کی قیادت میں باغیوں نے بشار الاسد کی حکومت کا تختہ الٹ کر شام پر اسد خاندان کی 54 سالہ حکمرانی کا خاتمہ کر دیا تھا۔

حافظ الاسد نے سنہ 1971 سے سنہ 2000 تک شام پر حکومت کی۔ ان کی موت کے بعد ان کے بیٹے بشارالاسد کو ملک کا صدر بنا دیا گیا تھا۔ حافظ الاسد علوی شیعہ فرقے سے تعلق رکھتے تھے جو کہ شام کی کل آبادی کا 10 فیصد ہیں۔ علویوں کی سب سے زیادہ تعداد بحیرہ روم کے کنارے آباد شام کے صوبے لتاکیا میں موجود ہے۔ اسد خاندان کے پانچ دہائیوں سے زیادہ عرصے پر محیط دورِ حکمرانی میں انھیں علویوں کی حمایت حاصل رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں