
دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق بھارتی سیکریٹری خارجہ سجاتھا سنگھ نے پاکستانی ہم منصب اعزاز احمد چوہدری سے ٹیلی فون پر گفتگو کی جس میں طے پایا کہ پاک بھارت سیکریٹری خارجہ 25 اگست کو مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے کے لئے اسلام آباد میں ملاقات کریں گے۔ دفترخارجہ کے مطابق پاک بھارت سیکریٹری خارجہ کی گفتگو میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے مذاکراتی عمل کو نتیجہ خیز بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔