چینی سرمایہ کار کراچی میں میڈیکل سٹی، ٹرانسپورٹ کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں، شرجیل میمن

سندھ حکومت چینی سرمایہ کاروں کو تحفظ فراہم کرے گی، سینیر وزیر


ویب ڈیسک December 12, 2024

سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ چینی سرمایہ کار کراچی میں میڈیکل سٹی اور ٹرانسپورٹ کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔

کراچی میں سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سینیئروزیر سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان اور حکومت سندھ نے ہمیشہ سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو خوش آمدید کہا ہے۔ چینی سرمایہ کارکراچی میں میڈیکل سٹی اور ٹرانسپورٹ کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔ سندھ حکومت چینی سرمایہ کاروں کو مکمل تحفظ فراہم کرے گی۔

شرجیل میمن نے کہا کہ پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت ہر قسم کی سہولت دینے کے لئے تیار ہیں۔ صدر آصف علی زرداری نے سندھ حکومت کی جانب سے چینی سرمایہ کاروں کو مدد دینے کی پیشکش کی ہے۔ سندھ غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے سب سے موزوں علاقہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ گرین انرجی کے حوالے سے سندھ میں بہت سی کمپنیاں کام کررہی ہیں۔ ہم 200 سال تک تھر کے کوئلے سے سستی بجلی پیدا کرسکتے ہیں۔ کارپوریٹ فارمنگ سے بھی کسانوں کو بہت فائدہ ہوگا۔ کسان جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے محدود پانی سے زیادہ زیادہ پیداوار ہو۔ چائنیز ٹیکنالوجی اور ہمارے ملک میں موجود مواقع مل کر ترقی کے مواقع پیدا کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں