ریما خان سے متعلق تبصرے پر مشی خان ناصر ادیب پر برس پڑیں

’بعض لوگ سوچ سے عاری ہو چکے ہیں‘ مشی خان


ویب ڈیسک December 12, 2024

پاکستانی اداکارہ اور میزبان مشی خان ساتھی اداکارہ ریما خان کے حوالے سے تبصرہ کرنے پر ڈرامہ رائٹر ناصر ادیب پر برس پڑیں۔

مشی خان نے ناصر ادیب کے ایک بیان پر سخت ردِ عمل دیا ہے جس میں انہوں نے سابق فلمی اداکارہ ریما خان کے پس منظر پر تبصرہ کیا تھا۔ مشی خان نے اپنی انسٹاگرام ویڈیو میں کہا کہ ’بعض لوگ سوچ سے عاری ہو چکے ہیں‘۔

 انہوں نے معاشرتی رویے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے معاشرے میں لوگوں کو دوسروں، خاص طور پر اداکاراؤں کے ماضی پر بات کرنے کا بہت شوق ہے پوڈکاسٹ کے نئے ٹرینڈ میں لوگوں کو اس بات کا اندازہ نہیں کہ کیا بولنا ہے اور کتنا بولنا ہے۔

مشی خان نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ وہ ناصر ادیب جیسے تجربہ کار شخص سے اس قسم کے بیان کی توقع نہیں رکھتی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ریما ان کی بہت اچھی دوست ہیں، اور ہر ملاقات میں محبت و عزت سے پیش آتی ہیں۔

مشی خان نے مطالبہ کیا کہ ناصر ادیب کو اپنے بیان پر معذرت کرنی چاہیے، چاہے وہ باتیں درست ہوں یا غلط۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ 25 سالوں میں انسان کی زندگی بدل جاتی ہے ریما خان نے اپنی زندگی کو مکمل طور پر بدل لیا ہے، اور ان کے خاندان اور متعلقہ افراد کو بھی ایسے بیانات سے تکلیف پہنچتی ہے۔

مداحوں نے مشی خان کے اس موقف کو سراہا اور انہیں ریما خان کی حمایت میں آواز اٹھانے پر خراجِ تحسین پیش کیا۔

دوسری جانب معروف اینکر اور ٹی وی میزبان رابعہ انعم نے بھی ناصر ادیب کے اس بیان کی شدید مذمت کی ہے۔

یاد رہے کہ کچھ دن قبل ایک انٹرویو کے دوران ناصر ادیب نے ریما خان سے متعلق کہا تھا کہ وہ ایک فلم کی ہیروئن ڈھونڈنے ہیرا منڈی گئے تھے جہاں انہوں نے ریما کو دیکھا مگر انہیں کاسٹ نہیں کیا۔

Mishi Khan Calls Out Nasir Adeeb
Mishi Khan Calls Out Nasir Adeeb
Mishi Khan Calls Out Nasir Adeeb

ریما خان پاکستان کی مشہور فلمی اداکارہ، ہدایت کارہ، اور پروڈیوسر ہیں۔ ان کا اصل نام صنم علی ہے اور وہ 16 اکتوبر 1971 کو لاہور میں پیدا ہوئیں۔ ریما خان کا فلمی کیریئر 1990 میں شروع ہوا جب وہ فلم "بلندی" سے شہرت کی بلندیوں تک پہنچیں۔

پاکستان کی فلم انڈسٹری میں اپنی محنت، قابلیت، اور منفرد انداز کی بدولت کامیاب ہوئیں اور اب وہ امریکہ میں اپنے شوہر اور بچوں کے ساتھ رہائش پذیر ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں