کیڑے مار دوا کے چھڑکاؤ سے بچہ جاں بحق، والدین اوربھائی بہن اسپتال منتقل

کیڑے مار دوا سے متاثر ہونے والوں میں نجی اسپتال کے ڈائریکٹر شامل ہیں


ویب ڈیسک December 12, 2024

کراچی میں کیڑے مار دوا کے چھڑکاؤ سے 5 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔

کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان سحر میں کیڑے مار ادویات کے چھڑکاؤ کے باعث میاں بیوی اور 5 بچوں کی حالت غیر ہوگئی۔ متاثرہ تمام افراد کو کلفٹن میں واقع نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔ دوران علاج 5 سالہ بچہ معین الدین جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق کیڑے مار ادویات سے متاثرہ افراد میں نجی اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ضیا الدین شیخ، 13 سالہ ذوہیب، 11 سالہ شاہ زین، 8 سالہ جنت، 16 سالہ زارا اور ایک خاتون شامل ہیں۔ تمام افراد کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں