لاہور میں طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق رکشہ ڈرائیور نے شالیمار کے علاقے میں طالبہ کوچھوٹی بہن کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ رکشہ ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 15 سالہ (م) چھوٹی بہن کے ساتھ اسکول گئی تھی۔ چھٹی کے وقت ہمسایہ رکشہ لے کر اسکول پہنچا اور طالبہ کو والد کے حادثے کا شکار ہونے کا جھوٹ بول کر رکشے میں بٹھایا۔
ملزم لاذر مسیح سے مزید تفتیش جاری ہے۔ متاثرہ طالبہ کو طبی معائنے کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔