مشہور بھارتی آنجہانی اداکارہ سری دیوی، جنہیں بھارتی سینما کی عظیم ترین فنکاراؤں میں شمار کیا جاتا ہے، وہ اپنی پیشہ ورانہ لگن کے لیے مشہور تھیں اور اداکارہ کی کی یہی وابستگی ان کی ذاتی زندگی پر بھی اثر انداز ہوتی رہی۔
2017 میں ریلیز ہونے والی اپنی کامیاب فلم ’موم‘ کے ٹریلر لانچ کے موقع پر سری دیوی نے اپنی کردار کی تیاری کے بارے میں ایک انکشاف کیا تھا جو جان کر سب ان کی کام کو لے کر لگن دیکھ کر دنگ رہ گئے۔
سری دیوی نے انکشاف کیا کہ فلم میں ایک انتقام لینے والی ماں کا جذباتی کردار نبھانے کے لیے انہوں نے تین ماہ تک اپنے شوہر اور فلم کے پروڈیوسر بونی کپور سے ذاتی طور پر بات چیت نہیں کی۔
سری دیوی نے بتایا کہ ’تین ماہ تک میں نے بونی جی سے شوہر کی حیثیت سے بات نہیں کی۔ میں صرف صبح کے وقت انہیں گڈ مارننگ کرتی اور رات کو شوٹنگ ختم ہونے پر گڈ نائٹ کہتی تھی‘۔
سری دیوی کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ انہوں نے اپنے کردار کو صحیح طور پر نبھانے اور اس میں ڈوبنے میں مدد کیلئے لیا تھا۔ انہوں نے خود کو ’ڈائریکٹر کی اداکارہ‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ مکمل طور پر ہدایتکار کے وژن کے مطابق کام کرتی ہیں۔
فلم کے ہدایتکار روی اُدیاور کے بارے میں بات کرتے ہوئے آنجہانی اداکارہ کا نے کہا تھا کہ انہوں نے شاندار کام کیا۔
یاد رہے کہ فلم موم میں پاکستان کی صف اول کی اداکارہ سجل علی نے سری دیوی کی بیٹی کا کردار نبھایا تھا یہ سجل کی بھارتی انڈسٹری میں ڈیبیو فلم تھی جس کے خوب چرچے ہوئے رہے۔