بوئنگ777 طیارے گراؤنڈ ہونے سے پیرس کیلیے فلائٹ آپریشن متاثر ہونے کا خدشہ

فضائی بیڑے کے اہم بوئنگ 777ساختہ 12طیاروں میں سے 7طیارے گراؤنڈ ہیں، ذرائع


اسٹاف رپورٹر December 12, 2024
پی آئی اے ترجمان نے تصدیق کی—فوٹو: فائل

کراچی:

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے اہم بوئنگ 777 ساختہ طیارے گراؤنڈ ہونے کی وجہ سے  پیرس کے لیے شروع ہونے والا فلائٹ آپریشن متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ 

ذرائع کے مطابق قومی ائیرلائن کے ہینگرمیں موجود مرمت کےمنتظرطیاروں میں فضائی بیڑے کے اہم بوئنگ 777ساختہ 12طیاروں میں سے 7طیارے گراونڈ ہیں، بوئنگ 777ساختہ طیارے گراونڈ ہونے کی وجہ سے پیرس کے لیےعرصہ 4سال بعد شروع ہونے والافلائٹ آپریشن متاثرہونے کا خدشہ ہے۔

دیگرجہازوں میں ائیربس 320  ساختہ 17 طیاروں میں سے 7 گراؤنڈ ہیں جبکہ کم گنجائش والے 5 اے ٹی آر طیاروں میں سے صرف 2 طیارے آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

ذرائع کےمطابق گراؤنڈ ہونے والے طیاروں میں زیادہ ترانجن،لینڈنگ گئیر،اے پی یوسمیت دیگر پرزہ جات نہ ہونے کی وجہ سے گراؤنڈ ہیں۔

 پی آئی اے کےکئی سال سےگراونڈ طیاروں کےبیشتر پرزہ جات دوسرے طیاروں میں استعمال کیے جاچکے ہیں۔ طیاروں کےغیرفعال ہونےکی وجہ سےقومی ائیرلائن کوکروڑوں ڈالرنقصان کا سامنا ہے۔ 

 ترجمان پی آئی اے کا مذکورہ معاملے پرکہنا ہے کہ پیرس آپریشن کے لیے جہازمکمل طورپرتیارہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں