قوم پرویز الہٰی اور ان کے اتحادیوں کی لوٹ مار کا خمیازہ بھگت رہی ہے رانا مشہود

پرویز الہٰی اور ان کے اتحادیوں نے ڈکٹیٹر کے سائے تلے ملکی وسائل لوٹے،وزیر قانون پنجاب


ویب ڈیسک July 23, 2014
چوہدری برادران قصہ پارینہ بن چکے ہیں اور اب وہ جھوٹ کے سہارے زندہ رہنے کی کوشش کررہے ہیں۔،وزیرقانون پنجاب فوٹو:فائل

وزیرقانون پنجاب رانا مشہود نے کہا ہے کہ قوم پرویز الہٰی اور ان کے اتحادیوں کی لوٹ مار کا خمیازہ بھگت رہی ہے لیکن مسلم لیگ (ن) ملک کو اندھیروں سے نجات دلاکر ہی دم لے گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق رانا مشہود کا کہنا تھا کہ پرویز الہٰی اور ان کے اتحادیوں نے ڈکٹیٹر کے سائے تلے ملکی وسائل لوٹے مگر توانائی کے بحران سے نمٹنے کے لئے کوئی قدم نہیں اٹھایا، اب قوم چوہدری برادران کی لوٹ مار اور ناقص پالیسیوں کا خمیازہ بھگت رہی ہے لیکن مسلم لیگ (ن) ملک کو اندھیروں سے نجات دلا کر ہی دم لے گی۔

رانا مشہود نے کہا کہ عوام چوہدری برادران کا اصل چہرہ پہچان چکے ہیں وہ اب ان کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے جبکہ چوہدری برادران قصہ پارینہ بن چکے ہیں اور اب وہ جھوٹ کے سہارے زندہ رہنے کی کوشش کررہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں