ٹرمپ کی ایک اور حیران کن تقرری؛ جوبائیڈن کو ووٹ دینے والی خاتون کو بھی عہدہ دیا

ٹرمپ نے ایک خاتون اینکر کو اہم عہدہ دیدیا


ویب ڈیسک December 12, 2024

امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائس آف امریکا کے سربراہ کے طور پر ایک خاتون کی تقرری کردی۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے وائس آف امریکا کے ریڈیو اسٹیشن کی نئی ڈائریکٹر کے نام کا اعلان کردیا۔

اس اہم عہدے کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ کی نظرِ انتخاب کیری لیک پر ٹھہری ہے جو سابق نیوز اینکر ہیں۔ بعد ازاں سیاست میں قدم رکھا۔

کیری لیک نے 2020 میں بائیڈن کو ووٹ دیا تھا البتہ وہ 2022 میں ریپبلکن کی گورنری کے لیے بھی امیدوار تھیں لیکن انھیں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔   

یاد رہے کہ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری کو اپنے عہدے کا حلف اُٹھائیں گے تاہم ابھی وہ اپنی کابینہ کی تشکیل میں مصروف ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کی نئی انتظامیہ کے لیے جن امیدواروں کا انتخاب کیا ہے ان میں فوکس نیوز کے دو اینکرز بھی شامل ہیں۔

اب تک اعلان کیے گئے تقریباً تمام ہی امیدوار ٹرمپ کے حامی اور وفادار رہے ہیں جب کہ ٹرمپ نے دو سمدھیوں کو بھی اہم عہدے دیے ہیں۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں