ابھیشیک بچن کی عالیہ کشیپ کی شادی میں تنہا شرکت، مداحوں میں تشویش

افواہیں بڑھتی جا رہی ہیں لیکن ابھی تک ایشوریا یا ابھیشیک نے اپنی ازدواجی زندگی پر کوئی تبصرہ نہیں کیا


ویب ڈیسک December 12, 2024

بالی وڈ اداکارہ ایشوریا رائے کی جانب سے فلم ساز انوراگ کشیپ کی بیٹی عالیہ کشیپ کی شادی کی تقریب میں شرکت نہ کرنے پر ان کی اور ابھیشیک بچن کی ازدواجی زندگی کے حوالے سے افواہیں ایک بار پھر زور پکڑ گئی ہیں۔

ممبئی میں ہونے والی اس شاندار تقریب میں ابھیشیک بچن اپنی اہلیہ کے بجائے بھتیجے اگستیا نندا کے ساتھ شریک ہوئے۔ ایشوریا کی عدم موجودگی نے مداحوں کو سوالات کرنے پر مجبور کر دیا کہ آخر جوڑے کے درمیان کیا چل رہا ہے۔

چند روز قبل ہی ابھیشیک اور ایشوریا نے ایک شادی کی تقریب میں ایک ساتھ شرکت کی تھی، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔ تاہم، حالیہ مہینوں میں دونوں کو الگ الگ تقریبات میں دیکھا گیا، جس سے علیحدگی کی خبریں مزید گرم ہو گئیں۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by India Forums (@indiaforums)

رپورٹس کے مطابق، ابھیشیک بچن کا نام اداکارہ نمرت کور کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے، جس نے قیاس آرائیوں کو ہوا دی۔ اس کے علاوہ، ابھیشیک کی سوشل میڈیا سرگرمیاں، خاص طور پر "گِرے ڈائیورس" کے موضوع پر ان کی پسند، مداحوں کے لیے مزید اشارے بن رہی ہیں۔

دوسری جانب، ایشوریا رائے کی حالیہ شرکت گلوبل ویمنز فورم دبئی میں بھی خبروں میں رہی، جہاں انہیں بغیر "بچن" کے خطاب کیا گیا۔ یہ بھی ان کے ازدواجی تعلقات کے بارے میں بحث کا حصہ بن گیا۔

اگرچہ افواہیں بڑھتی جا رہی ہیں، لیکن ابھی تک ایشوریا یا ابھیشیک نے اپنی ازدواجی زندگی پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں