بچوں کی اسمگلنگ کیس، صارم برنی کی اہلیہ کی ضمانت میں توثیق پر فیصلہ محفوظ

مقدمے کا مرکزی ملزم صارم برنی عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہے


ناصر بٹ December 12, 2024
(فوٹو: فائل)

کراچی:

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے بچوں کی مبینہ اسمگلنگ اور دستاویزات میں ردوبدل کے مقدمے میں صارم برنی کی اہلیہ عالیہ صارم برنی کی عبوری ضمانت کی توثیق کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔

کراچی میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عثمان احمد خان کی عدالت کے روبرو بچوں کی اسمگلنگ اور دستاویزات میں ردوبدل کے مقدمے میں صارم برنی کی اہلیہ ملزمہ عالیہ صارم برنی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے ملزمہ عالیہ صارم برنی کی عبوری ضمانت کی توثیق کا فیصلہ محفوظ کرلیا جو 23 دسمبر کو سنائے جانے کا امکان ہے۔

پراسیکیوشن کے مطابق مقدمے کا مرکزی ملزم صارم برنی عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہے جبکہ مقدمے میں عالیہ صارم برنی نے عبوری ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔

مقدمے کے دیگر ملزمان حمیرا، مدیحہ اور بشارت مفرور ہیں، ملزمان کے خلاف ایف آئی اے میں بچوں کی اسمگلنگ اور دستاویزات میں ردوبدل کا مقدمہ درج ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں