24 نومبر احتجاج میں گرفتار پی ٹی آئی کے 36 کارکنان مقدمے سے ڈسچارج

عدالت نے 20 ملزمان کو مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا


فیاض محمود December 12, 2024
فوٹو فائل

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے 24 نومبر احتجاج کیس میں گرفتار پی ٹی آئی کے 36 ملزمان کو مقدمے سے ڈسچارج کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کی مقامی عدالت میں پی ٹی آئی 24 نومبر احتجاج کے تناظر میں گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ ترنول میں درج مقدمے کی سماعت ہوئی۔

پولیس نے 56 ملزمان کو پیش کیا جن میں سے 36 ملزمان کو مقدمہ سے ڈسچارج کرنے کی استدعا کی گئی۔

پولیس نے 20 ملزمان کے 05 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا کو منظور کرتے ہوئے 36 ملزمان کو مقدمے سے ڈسچارج کر دیا جبکہ 20 ملزمان کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر کے انہیں 14 دسمبر تک پولیس کے حوالے کردیا۔

کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس خان نے کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں