بالی ووڈ کے سینئر اداکار شکتی کپور نے اپنی فٹنس کے راز سے پردہ اٹھا دیا ہے۔
حالیہ ایک انٹرویو میں 72 سالہ اداکار نے بتایا کہ وہ روزانہ 35,000 قدم چلتے ہیں، جو ان کے صحت مند طرزِ زندگی کا حصہ ہے۔
شکتی کپور کا یہ معمول تقریباً 25 کلومیٹر چلنے کے برابر ہے، جس سے اندازاً 2000 سے 2500 کیلوریز جلائی جا سکتی ہیں۔ یہ عادت دل کی صحت کو بہتر بنانے، پھیپھڑوں کی صلاحیت بڑھانے، اور ذہنی تناؤ کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔
تاہم، ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سطح کی جسمانی سرگرمی بزرگوں کے لیے نقصان دہ ہو سکتی ہے۔ روزانہ اتنا زیادہ چلنے سے جوڑوں اور پٹھوں پر دباؤ بڑھ سکتا ہے، جس سے گھٹنے کا درد، شِن اسپلنٹس اور دیگر مسائل پیدا ہونے کا خطرہ رہتا ہے۔
طویل واک کے دوران مناسب ہائیڈریشن اور غذائیت کا خیال نہ رکھنے سے ڈی ہائیڈریشن یا مسلز میں کھچاؤ ہو سکتا ہے، جو صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔
شکتی کپور کی فٹنس کے حوالے سے ان کا کہنا تھا، "یہ عادت نہ صرف جسمانی بلکہ ذہنی طور پر بھی سکون فراہم کرتی ہے، اور مجھے خود کو بہتر محسوس کرنے میں مدد دیتی ہے۔"