ایک ہفتے کےدوران زرمبادلہ کےسرکاری ذخائر میں 1 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ

گذشتہ ہفتے کے اختتام پر زرمبادلہ کے ذخائر کی مجموعی مالیت 16 ارب 60 کروڑ ڈالر رہی، اسٹیٹ بینک

اکتوبرمیں برآمدات 2.975ارب ڈالررہیں،سالانہ تجارتی خسارہ 6فیصد کم (فوٹو: فائل)

کراچی:

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران ایک کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے زرمبادلہ سے متعلق ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کردیے جن کے مطابق 6 دسمبر کو ختم ہونےوالے ہفتے میں زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔ 

اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 4 ارب 55 کروڑ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔ 

اس طرح گذشتہ ہفتے کے اختتام پر زرمبادلہ کے ذخائر کی مجموعی مالیت 16 ارب 60 کروڑ ڈالر رہی۔ 

 

Load Next Story