یو یو ہنی سنگھ اور نُشرت بھارُوچہ کا دھماکہ دار گانا 'روح' جاری

قلعے جیسے محل میں شوٹ کی گئی ویڈیو، گانے کی جذباتی لہروں کو بہترین طریقے سے دکھاتی ہے


ویب ڈیسک December 12, 2024

بھوشن کمار کی مشہور میوزک کمپنی ٹی سیریز نے بالآخر یو یو ہنی سنگھ اور نُشرت بھارُوچہ کے متوقع سنگل 'روح' کو ریلیز کر دیا ہے، جو ایک زبردست موسیقی کا تجربہ پیش کرتا ہے۔

ہنی سنگھ اور نُشرت کی جوڑی ایک بار پھر اس سنگل میں دکھائی دے رہی ہے، جس سے ان کی کیمسٹری مزید مضبوط ہوئی ہے۔

ہریتو زی کی دلکشی سے بھرپور آواز، دی شمس کے کڑک اشعار، اور پیراڈوکس کی تحریر نے اس گانے کو ایک منفرد آہنگ دیا ہے۔ ہنی سنگھ کی رپ پرفارمنس میں بے حد جذبات اور غصہ شامل ہے، جو اس گانے کو ان کے کیریئر کے سب سے بہترین ٹریکس میں سے ایک بناتا ہے۔

قلعے جیسے محل میں شوٹ کی گئی ویڈیو، گانے کی جذباتی لہروں کو بہترین طریقے سے دکھاتی ہے۔ نُشرت بھارُوچہ اپنی پرفارمنس سے توجہ کھینچتی ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں