سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے پرنسپل سیکریٹری کو رہا کردیا گیا

عدالت نے 5،5 لاکھ روپے کے دو ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی تھی


ویب ڈیسک December 12, 2024
محمد خان بھٹی سابق وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی کے پرنسپل سیکریٹری تھے—فوٹو: فائل

لاہور:

پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری محمد خان بھٹی کو انسداد بدعنوانی عدالت سے ضمانت کے بعد رہا کردیا گیا۔

چوہدری پرویز الہٰی کے پرنسپل سیکریٹری محمد خان بھٹی کوعدالت سے ضمانت کے بعد سروسز اسپتال سے رہا کردیا گیا، ان کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں سمیت دیگر کیسز درج ہیں۔

قبل ازیں اینٹی کرپشن عدالت لاہورکے جج محمد فیصل احمد نے سابق سیکریٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی سمیت دیگر کے خلاف جعلی بھرتیوں  کے نئے مقدمے کی سماعت کی تھی اور محمد خان بھٹی کی اس نئے مقدمہ میں ضمانت منظور کر لی تھی۔

عدالت نے 5،5 لاکھ روپے کے دو ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی تھی۔

اینٹی کرپشن کورٹ کے جج محمد فیصل احمد پراسکیوشن کی استدعا مسترد کرتے ہوئے محمد خان بھٹی کی ضمانت منظور کرلی تھی۔

سرکاری وکیل نے مؤقف اپنایا تھا کہ ملزم  نے میرٹ کے برعکس من پسند افراد کو جعل سازی سے بھرتی کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں