کراچی:
فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے اپنے ہی افسران پر شوگر ملز سے ٹیکس چوری میں ملوث ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے ان کی غفلت کا نوٹس لے لیا اور متعلقہ چیف کمشنرز کو کارروائی کی ہدایت کردی۔
فیڈرل بورڈ آف ان لینڈ ریونیو نے شوگر ملز پر تعینات ایف بی آر افسران کی لاپرواہی پر نوٹیفکیشن جاری کردیا اور کہا کہ شوگر ملز پر تعینات افسران کا رویہ غیر پیشہ وارانہ اور غیر مؤثر ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ شوگر ملز پر ایف بی آر افسران کی لاپرواہی سےٹیکس چوری کی شکایات موصول ہورہی ہیں، شوگر ملز کے متعلقہ چیف کمشنرزغفلت برتنے والےافسران کو وارننگ جاری کرکے کاروائی کریں۔
ایف بی آر نے کہا کہ شوگر ملز کی ڈیوٹی پر مامور افسران اوقات کار کی پابندی نہیں کررہے ہیں اور رات کی ڈیوٹی سے غیرحاضر رہے ہیں۔