جنوبی افریقا کے فاسٹ بولر اینرک نوکیے بائیں پیر میں فریکچر کے باعث پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہوگئے۔
کرک انفو کے مطابق پاکستان کے خلاف پہلے میچ میں اینرک نوکیے کو پیر کی چوٹ کی وجہ سے بٹھایا گیا تھا۔ بعد ازاں اسکین میں فریکچر کی نشان دہی کی گئی۔ ریکووری کے وقت کے تعین کے لیے نوکیے معالج سے رجوع کریں گے۔
اینرک نوکیے کی جگہ ان کیپڈ سیمر ڈایان گیلیم کو باقی دو میچز کے لیے جنوبی افریقی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔