وزیراعلیٰ گنڈا پور کی محمد علی درانی سے ملاقات، سیاسی مفاہمت کی کوششوں پر اتفاق

وزیراعلیٰ نے جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ اور جی ڈی اے رہنما صفدرعباسی سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کیا گیا


ویب ڈیسک December 12, 2024
—فوٹو: ایکسپریس

پشاور:

خیبرپختونخوا (کے پی) کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور سے سابق وفاقی وزیر اور سابق سنیٹر محمد علی درانی نے ملاقات کی اور سیاسی مفاہمت کی کوششوں پر اتفاق کیا گیا۔

وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور سے محمد علی درانی کی ملاقات کے موقع پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف بھی موجود تھے۔

ملاقات میں ملک کے موجودہ سیاسی حالات اور سیاسی مفاہمتی عمل آگے بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر ملک کے سیاسی میدان میں مفاہمت کے عمل کے لیے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا گیا۔

درایں اثنا وزیراعلیٰ نے جماعت اسلامی کے سنئیر رہنما لیاقت بلوچ اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے مرکزی رہنما صفدر عباسی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

ملک کی سیاسی صورت حال میں مفاہمت کے عمل کو موقع دینے اور اس سلسلے میں کوششوں کو تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں