جنوبی افریقا کیخلاف سیریز پہلے ٹی20 میچ میں محمد رضوان نے ناپسندیدہ ریکارڈز اپنے نام کرلیا۔
منگل کو ڈربن میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم کو جنوبی افریقا کے ہاتھوں پہلے ٹی20 میچ میں 11 رنز سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا، اس میچ میں گرین شرٹس کے بیٹرز پروٹیز کے سامنے بےبس دیکھائی دیے تھے۔
کپتان محمد رضوان نے ٹی20 میچ میں سُست بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 62 گیندوں پر 74 رنز کی اننگز کھیلی تھی، جس پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: دوسرا ٹی20؛ پاکستان اور جنوبی افریقا آج مدمقابل آئیں گے
بطور اوپننگ بلےباز نے ابتدائی 16ویں اوور کے اختتام تک 49 گیندوں پر محض 46 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ اگلے 4 اوورز میں گرین شرٹس کو جیت کیلئے 60 درکار تھے۔
رضوان نے اپنی اننگز میں تیزی لانے کی کوشش کی تاہم وہ ٹیم کو میچ جتوانے سے قاصر رہے۔
وکٹ کیپر بیٹر کا اسٹرائیک ریٹ 119.35 ایک اننگز میں ان کا تیسرا کم ترین ریٹ تھا جہاں انہوں نے 50 سے زیادہ رنز بنائے۔ اس سال کے آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈکپ کے دوران کینیڈا کے خلاف بھی ناٹ آؤٹ 53 رنز کی سست اننگز کھیلی تھی۔
مزید پڑھیں: میچ سے قبل کون سا کھلاڑی ٹیم کی بس میں بیٹھنے سے محروم رہا؟
رضوان کی 62 گیندوں پر 74 رنز کی اننگز کو ٹی20 انٹرنیشنلز میں بطور کپتان کی دوسری سست ترین اننگز کا ناپسندیدہ ریکارڈ ملا، اس فہرست میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کا پہلا نمبر ہے جنہوں نے پاکستان کیخلاف 2016 میں 60 گیندوں پر 70 رنز بنائے تھے۔