ریاست مخالف پروپیگنڈا کرنے میں ملوث ملزم راولپنڈی سے گرفتار، شواہد برآمد

ملزم افواج پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا اور ریاستی اداروں کیخلاف سوشل میڈیا پر ڈس انفارمیشن پھیلانے میں ملوث تھا


ویب ڈیسک December 13, 2024

راولپنڈی:

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ راولپنڈی نے ریاست مخالف پروپیگنڈا کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے موبائل فون اور دیگر شواہد برآمد کر لیے۔

حکام کے مطابق ریاستی اداروں کے خلاف پروپیگنڈا میں ملوث ملزم الیاس اعوان کو چھاپہ مار کر راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا۔

ملزم افواج پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا اور ریاستی اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر ڈس انفارمیشن پھیلانے میں ملوث تھا، ملزم کے قبضے سے موبائل فون اور دیگر شواہد برآمد کر لیے گئے۔

حکام کا مزید کہنا تھا کہ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ دیگر ساتھیوں کی گرفتاریوں کے لیے  چھاپے جاری ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں