موبائل پر زیادہ وقت بچوں میں جارحانہ رویہ پیدا کرسکتا ہے

بچے ایسے رویے کا مظاہرہ کرسکتے ہیں جہاں والدین کا انہیں کنٹرول کرنا انتہائی مشکل ہوجاتا ہے


ویب ڈیسک December 14, 2024

ایک نئی تحقیق میں خبردار کیا گیا ہے کہ موبائل اسکرین پر بہت زیادہ وقت چھوٹے بچوں کی نیند کو خراب کرسکتا ہے جو بالآخر ان میں جارحانہ رویے کو فروغ دے سکتا ہے۔

محققین نے ارلی چائلڈ ڈویلپمنٹ اینڈ کیئر جریدے میں رپورٹ کیا ہے کہ نیند کی خرابی بچوں میں ناقص توجہ، متشدد سرگرمیوں اور موڈ کی خرابی کو بڑھا سکتی ہے۔

مزید برآں بدترین صورتوں میں بچے ایسی صورت حال میں جاسکتے ہیں جہاں والدین کا انہیں کنٹرول کرنا انتہائی مشکل ہوجاتا ہے۔

بچوں سے متعلق سماجی اور جذباتی سرگرمیوں اور ترقیاتی سائیکو پیتھولوجی کے ماہر، ڈاکٹر بوون ژاؤ نے کہا کہ ہمارے نتائج بتاتے ہیں کہ موبائل اسکرین پر ضرورت سے زیادہ وقت اور نیند میں خلل ایک دوسرے کو تقویت دیتے ہیں جس سے توجہ کے مسائل، اضطراب اور ڈپریشن کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں