سوشل میڈیا پر اسلحے کی نمائش،ہوائی فائرنگ کرنیوالا  گرفتار

ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا، پولیس ترجمان


ویب ڈیسک December 13, 2024

سوشل میڈیا پر اسلحے کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق کاہنہ پولیس نے ملزم کو جدید ٹیکنالوجی سے ٹریس کر کے گرفتار کیا۔ ملزم کی شناخت کاہنہ 5 نمبر سٹاپ کے قریب کی گئی تھی۔ ملزم اشفاق کی کی اسلحے کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔

ایس ایچ او کاہنہ کے مطابق ملزم سے پستول برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ملزم اشفاق کو انویسٹی گیشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں