کیا آپ کو کبھی ایسی زبان میں واٹس ایپ میسیج موصول ہوا ہے جس سے آپ ناواقف ہیں اور آپ کو ترجمے پر انحصار کرنا پڑتا ہے۔ یہ عمل کئی اہم میسیجز سے صرفِ نظر کرواسکتا ہے۔
خوش قسمتی سے واٹس ایپ ایک نئے فیچر پر کام کر رہا ہے جو صارفین کو بغیر کسی رکاوٹ کے چیٹ پیغامات اور چینل اپ ڈیٹس کا براہ راست ایپ کے ذریعے ترجمہ کرنے کے قابل بنائے گا۔
واٹس ایپ کا نیا ٹرانسلیشن فیچر، جو مستقبل کی اپ ڈیٹ میں متعارف ہوگا، کو صارف کی پرائیویسی کی خلاف ورزی کیے بغیر مواصلات کو بڑھانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
نیا فیچر اس بات کو یقینی بنائے گا کہ تھرڈ پارٹی سروسز یا واٹس ایپ کے اپنے سرورز کو صارف کا کوئی ڈیٹا موصول نہ ہو اور ترجمہ براہ راست صارف کے ڈیوائس پر ہو۔
چونکہ یہ ترجمے آف لائن کام کریں گے، اس لیے صارفین پہلے سے ایک لینگویج پیک ڈاؤن لوڈ کریں گے۔ ایک بار ڈاؤن لوڈ ہونے کے بعد ان کا استعمال تب بھی کیا جا سکتا ہے جب ایک فعال انٹرنیٹ کنکشن دستیاب نہ بھی ہو۔