دی ہنڈریڈ لیگ؛ آئی پی ایل فرنچائزز کے کنٹرول سنبھالنے کا امکان رد

آئی پی ایل کی 10 میں سے 8 فرنچائزز نے ٹیموں کے حقوق حاصل کرنے میں دلچپسی


ویب ڈیسک December 13, 2024

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کی جانب سے دی ہنڈرڈ ایونٹ کا کنٹرول سنبھالنے کا امکان رد کردیا۔


انگلش بورڈ کے بیان کے برعکس آئی پی ایل کی 10 میں سے 8 فرنچائزز نے ٹیموں کے حقوق حاصل کرنے میں نہ صرف دلچسپی ظاہر کی جبکہ ان کی اس حوالے سے کاؤنٹیز سے بات چیت اگلے مرحلے میں بھی پہنچ چکی ہے۔

ادھر انگلیںڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) اپنی لیگ کرکٹ کا کنٹرول آئی پی ایل کو سونپنے کے حق میں نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: دی ہنڈریڈ؛ پیسوں کیلئے انگلش بورڈ 6 فرنچائزز کی فروخت کا منصوبہ بنالیا

دی ہنڈرڈ کی فروخت کی تازہ ڈیڈ لائن سے قبل امریکا سے بھی دلچسپی کا اظہار کیا گیا ہے، سرمایہ کاروں کو پیر تک دوسرے راؤنڈ کی بڈز جمع کرانے کا وقت دیا گیا تھا، جس پر امریکی اسپورٹس انویسٹرز کے ساتھ انگلش فٹبال کے ساتھ منسلک کچھ اور سرمایہ کاروں نے بھی دلچسپی ظاہر کردی ہے۔

دوسری جانب خبریں سامنے آئیں تھی کہ بورڈ اگلے سال 'دی ہنڈریڈ' لیگ کی 6 فرنچائزز کو فروخت کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جس کا مقصد 600 ملین یورو (یعنی ایک کھرب 74 ارب 64 کروڑ سے زائد) کمانا چاہتا ہے۔

مزید پڑھیں: دی ہنڈرڈ غیر ملکی پلیئرز کی حد معاوضے میں اضافے کا منصوبہ

انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے فرنچائزز نے ٹی10 لیگ، جنوبی افریقی کی ٹی20 لیگ سمیت کئی لیگز میں فرنچائزز خرید رکھی ہیں جس میں وہ پاکستانی کھلاڑیوں کیساتھ تعصب رکھتے اور کھلاڑیوں کو ٹیموں میں نہیں رکھتے۔

تاہم پاکستانی کرکٹرز کے حوالے سے انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) پُرعزم ہے کہ فرنچائزز کے خریداروں کو امتیازی سلوک سے روکنے کی کوشش کی جائے گی تاکہ کرکٹرز کو لیگ کا حصہ برقرار رکھا جاسکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں