موٹر وے حادثہ؛ جاں بحق افراد کی گاڑی سے ملے ایک کروڑ روپے لواحقین کے حوالے

لاہور سے ملتان جانے والی کار ٹائر پھٹنے کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوئی تھی، جس میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے تھے

لاہور:

موٹر وے حادثے میں جاں بحق افراد کی گاڑی سے ملے ایک کروڑ روپے لواحقین کے حوالے کردیے گئے۔

موٹر وے پولیس ایم 3 نے ایمان داری کی ایک اور مثال قائم کردی ، جس میں حادثہ کا شکار ہونے والی کار  سے ملنے والے ایک کروڑ روپے جاں بحق افراد کے لواحقین کے حوالے کردیے گئے۔

حادثے کے شکار 2 افراد اسپتال میں دم توڑ گئے، جس کے بعد سیکٹر کمانڈر شہباز عالم کی ہدایات پر لواحقین سے رابطہ کیا گیا اور ڈی ایس پی حمید اللہ نیازی نے اپنی نگرانی میں ایک کروڑ روپے اور دیگر قیمتی اشیا لواحقین کے حوالے کیں۔ ڈی آئی جی سید فرید علی  نے تمام آپریشن کی نگرانی کی۔

ایڈیشنل آئی جی علی احمد صابر کیانی نے پٹرولنگ افسران کی ایمانداری کو سراہا ہے ۔

Load Next Story