ن لیگ کا دفترجلانے کا کیس؛ حماد اظہر، مراد سعید اشتہاری قرار
پاکستان مسلم لیگ (ن) کا دفترجلانے کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر، مراد سعید اور دیگر کو اشتہاری قرار دے دیا گیا۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے مسلم لیگ ن کا دفتر جلانے سے متعلق پولیس کی درخواست کی سماعت کی۔ عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں حماد اظہر، مراد سعید، میاں اسلم اقبال، واثق قیوم، زبیرخان اور دیگر کو اشتہاری قرار دے دیا۔
عدالت نے ملزمان کے دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے۔ پولیس نے انسداد دہشت گردی عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ملزمان گرفتاری کے خوف سے روپوش ہیں۔