امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کیساتھ فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کرنے کیلیے اہم پیشرفت

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے ساتھ ایم او یو پر دستخط کردئیے

سول ایوی ایشن اتھارٹی ( سی اے اے) نے امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن ( ایف اے اے) کے ساتھ فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کرنے کے ایم او یو پر دستخط کردئیے۔

ڈی جی سی اے اے نادر شفیع ڈار کے مطابق پاکستان نے ایف اے اے کے ساتھ میمورینڈم آف انڈراسٹینڈنگ (ایم او یو) پر دستخط کردیے ہیں۔ ایم او یو میں  زیر التوا مالیاتی ذمہ داریوں کو طے کیا جارہا ہے۔ جلد ایف اے اے کی ادائیگی کریں گے۔

ڈی جی سی اے اے کا مزید کہنا تھا کہ ایف اے اے کا وفد فروری یا مارچ تک پاکستان کا دورہ کرے گا۔ پاکستان کی ایف اے اے کی کیٹگری 1 سے جو کیٹگری 2 میں منتقلی ہوئی تھی توقع ہے کہ وہ 1 پر واپس آ جائے گی۔  

ترجمان پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن( پی آئی اے) کے مطابق پاکستان کی امریکا کے لیے پروازیں 2017 میں بند ہوئی تھیں۔ پاکستان سے امریکا ہفتے میں 6 پروازیں چلائی جاتی تھیں۔ ہفتے میں 4 پروازیں نیو یارک اور2 پروازیں شکاگو کے لیے چلائی جاتی تھیں۔

Load Next Story