وفاقی حکومت نے چینی کی قیمت میں اضافے سے متعلق خبروں کی تردید کردی

وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر چینی کی قیمت کی سخت نگرانی کی جا رہی ہے، وفاقی وزیر رانا تنویر


ویب ڈیسک December 13, 2024

اسلام آباد:

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے ملک میں چینی کی قیمت میں اضافے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی۔

پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان میں وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ چینی کی قیمت 140 روپے کی حد سے کم، ریٹیل 130 اور ہول سیل 124 سے 125 روپے ہے۔

رانا تنویر حسین نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر چینی کی قیمت کی سخت نگرانی کی جا رہی ہے، میڈیا کو ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا چاہیے اور غلط معلومات نہ پھیلائیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ چینی کی قیمت پر کنٹرول کے لیے حکومت کے موثر اقدامات جاری ہیں، عوام کو یقین دلایا گیا کہ چینی کی قیمت قابو میں ہے۔

واضح رہے کہ بعض میڈیا چینلز پر چینی کی قیمت میں 10سے 15روپے فی کلو اضافے کی خبریں شائع کی گئی تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں