سہ فریقی سیریز؛ کیوی بورڈ کے وفد کا نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ 

پاکستان اگلے برس فروری میں جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کیساتھ ٹرائی نیشن سیریز میں حصہ لے گا


ویب ڈیسک December 14, 2024

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے وفد نے اگلے برس چیمپئینز ٹرافی سے قبل فروری میں شیڈول سہ فریقی سیریز کیلئے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے نیشنل بینک اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔


نیوزی لینڈ پلیئرز ایسوسی ایشن کے نمائندے بریڈ روڈن اور سیکیورٹی کنسلٹنٹ ریگ ڈیکاسن سمیت کے وفد کا پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ اور جنرل منیجر ارشد خان نے خیرمقدم کیا۔ 

تفصیلات کے مطابق وفد نے آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے اسٹیڈیم کی عمارت کی تزئین و آرائش کے عمل کا بھی جائزہ لیا، اس سے قبل وفد نے راولپنڈی اور قذافی اسٹیڈیم کا بھی دورہ کیا تھا۔

مزید پڑھیں: بھارت کیساتھ سہ فریقی سیریز؛ چیئرمین پی سی بی جواب دینے سے گریزاں

پاکستان آئی سی سی مینز چیمپیئنز ٹرافی 2025 سے کچھ روز قبل سہ فریقی سیریز کی میزبابی کرے گا جس میں نیوزی لینڈ اور پاکستان کے علاوہ جنوبی افریقا کی ٹیم شرکت کرے گی۔

مزید پڑھیں: سہ فریقی سیریز کے شیڈول کا اعلان ہوگیا

یہ سیریز 8 سے 14 فروری تک ملتان میں کھیلی جائے گی، جس سے تینوں ٹیموں کو میگا ایونٹ سے قبل پریکٹس کا موقع مل سکے گا۔
 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں